انٹرنیشنل

کیپٹیل ہل پر حملے میں ملوث سابق پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی

عدالت نے ملزم کو 7 سال 3 ماہ قید کی سزائی سنائی جو حملے میں ملوث افراد کو سنائی جانے والے سزاؤں میں سب سے بڑی سزا ہے

کیپٹیل ہل پر حملے میں ملوث سابق پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی ‘ امریکی عدالت نے ملزم کو کتنے ماہ کی قید سنائی، انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ نے سچائی بتا دی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ورجینیا پولیس کے سابق سارجنٹ پرالزام تھا کہ اس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری ایام میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت پر کیے جانے والے حملے کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ وہ اس میں خود بھی ملوث رہا۔ سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل ہل پر یہ حملہ 6 جنوری 2021 کو کیا گیا جس میں متعدد افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر ہلہ بولہ جب کہ ٹرمپ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پولیس سارجنٹ تھامس رابرٹسن کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 7 سال 3 ماہ قید کی سزائی سنائی جو حملے میں ملوث افراد کو سنائی جانے والے سزاؤں میں سب سے بڑی سزا ہے جب کہ ملزم نے عدالت کے سامنے کوئی بھی بیان دینے سے انکار کردیا۔

عدالت ملزم کو رہائی کے بعد تین سال تک اس کی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ امریکی فیڈرل پراسیکیوٹرنے کیس میں ملزم کو 8 سال قید کی سزا کی سفارش کی تھی، ملزم پہلے ہی 13 مہینوں سے جیل میں ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ ملزم کی حراست کے بعد سے اس کے عمل پر حیران ہے، نہ صرف اس کے اسلحہ جمع کرنے بلکہ اس کے الفاظ سے بھی اشتعال پھیلا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے کہا تھا کہ وہ خانہ جنگی میں مرنے اور مارنے کے لیے بھی تیارہے جب کہ اس نے 2020 کے الیکشن کے حوالے سے بھی بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.