انٹرنیشنل

سپیکر نینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد بھی دورہ تائیوان پر پہنچ گیا

اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا جس پر چین نے شدیدمذمت کی تھی اور تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں شروع کردی تھیں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد غیر اعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا، 5 رکنی وفد دو روزہ دورے پر تائیوان پہنچا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تائیوانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس کا 5 رکنی وفد آج 2 روزہ دورے پرتائیوان پہنچا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ تائیوانی حکام سے ملاقات میں امریکا تائیوان تعلقات اور علاقائی سلامتی پربات ہوگی۔ امریکی وفداور تائیوانی حکام دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے 2 اگست کو تائیوان کادورہ کیاتھا جس پر چین نے شدیدمذمت کی تھی اور تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں شروع کردی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.