انٹرنیشنل

صومالیہ، دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دی گئیں

ایک گاڑی ہوٹل کے راستے پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرائی گئی جبکہ دوسری گاڑی ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی

صومالیہ کے دارالخلافہ موگا دیشو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ہوٹل پر حملہ کر دیا دہشتگردوں نے اندر داخل ہونے کیلئے بارود سے بھری دو گاڑیاں اڑا دیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ صومالین سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کے ذریعے پہلے موگادیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دھماکے کیے گئے۔ ایک گاڑی ہوٹل کے راستے پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرائی گئی جبکہ دوسری گاڑی ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی جس کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہ اب تک ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ القائدہ کے ذیلی دہشتگرد گروہ الشباب کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ واقعے میں ہونے والی اموات یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.