انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں جاری شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے انت مچا دی، مختلف حادثات میں کتنے افرادہلاک اور کتنے مکانات بہہ گئے؟ تشویشناک خبر آگئی

سیلاب، لینڈسلائیڈنگ سے تین روز میں 36 افراد ہلاک ، ریاست اتراکھنڈ میں 4 افراد ہلاک اور 13 سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے

بھارت میں جاری شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے انت مچا دی، مختلف حادثات میں کتنے افرادہلاک اور کتنے مکانات بہہ گئے؟ تشویشناک خبر آگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، مون سون بارشوں سے سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے،متاثرہ دیہاتوں کے رہائشی پانی میں پھنس گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ سے تین روز میں 36 افراد ہلاک ہوئے، ریاست اتراکھنڈ میں 4 افراد ہلاک اور 13 سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے۔ اس کے علاوہ ریاست اوڑیسا میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سیلاب سے 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، اوڑیسا میں بارشوں سے سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں 5 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 4 لاشیں مل گئیں، ایک کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، متاثرہ ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.