انٹرنیشنل

موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کا سربراہ برطرف

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے

یورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا’ ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پرسرکاری تعطیل تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پرسرکاری تعطیل تھی اور اس روز ایک ایونٹ میں یورپ کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا تاہم محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا۔ بعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.