انٹرنیشنل

ٹریفک وارڈن کو چالان کرنا مہنگا پڑ گیا، لائن مین نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب حیران رہ گئے

محکمہ بجلی نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ملازم کا چلان کرنے پر پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی

ٹریفک وارڈن کو چالان کرنا مہنگا پڑ گیا، لائن مین نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب حیران رہ گئے یہ دلچسپ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں محکمہ بجلی نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ملازم کا چلان کرنے پر پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی۔ رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے دفتر سے واپسی پر محکمہ بجلی کے ملازم سے 6 ہزار بھارتی روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر اصل جرمانہ 2 ہزار روپے کا ہے تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لائن مین کو بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے بعد بجلی کی سپلائی کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.