انٹرنیشنل

گستاخانہ بیان دینے والا بی جے پی کا رکن حیدر آباد سے گرفتار

پولیس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا

گستاخانہ بیان دینے والے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کو بھارت کے شہر حیدر آباد سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیان کے خلاف حیدرآباد میں 2 روز سے مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے جہاں پولیس نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ دو روز پہلے بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مسلمانوں کے احتجاج پر راجا سنگھ کو منگل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مقامی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی راجا سنگھ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.