انٹرنیشنل

یو اے ای صدر کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم ‘ کتنی امداد بھیجی جائے گی؟ تفصیل آگئی

صدر شیخ محمد بن زاید نے سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک کے ساتھ ساتھ ادویات اور خیمے بھی بھیجے کا اعلان کیا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دے دیا’ کتنی امداد بھیجی جائے گا؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔ انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب تک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سیلابی ریلوں نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان نے بھی عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ نے بھی 15 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.