انٹرنیشنل

فرانسیسی ایئر لائن کے پائلٹس کی پرواز کے دوران ہاتھا پائی، طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا

پائلٹس کی لڑائی سے پرواز پر کوئی اثر نہیں پڑا 'پرواز بخیر وعافیت منزل مقصود پر پہنچ گئی' ائیرلائن نے تحقیقات کے بعد دونوں پائلٹس کو معطل کردیا ہے

فرانسیسی ایئر لائن ”ایئر فرانس” کی پرواز کے دوران پائلٹس میں ہاتھ پائی ہو گئی جس کے بعد جہاز بہت مشکل کے بعد لڑائی ختم کروا کر محفوظ لینڈنگ کروائی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ائیر فرانس کے پائلٹس کے درمیان ہاتھا پائی اور مارپیٹ کا واقعہ گزشتہ جون میں پیش آیا تھا۔ ائیر فرانس کا ائیربس طیارہ سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا سے پیرس جارہا تھا کہ دوران پرواز دونوں پائلٹس کاک پٹ میں ہی لڑپڑے، شورشرابے کی آواز سن کر کیبن کریو نے بیچ بچا کرایا اور پرواز کے لینڈ کرنے تک ایک شخص کاک پٹ میں ہی موجود رہا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پائلٹس کی لڑائی سے پرواز پر کوئی اثر نہیں پڑا اور پرواز بخیر وعافیت منزل مقصود پر پہنچ گئی۔ ائیرلائن نے تحقیقات کے بعد دونوں پائلٹس کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.