انٹرنیشنل

کیا بھارت بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے گا؟ بھارتی وزارت خارجہ نے بتا دیا

پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد دینے سے متعلق اس وقت معلومات نہیں ہیں: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے پوری دنیا کے ممالک نے پاکستان کی امداد کی کیا بھارت بھی ان متاثرین کی امداد کرے گا؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد دینے سے متعلق اس وقت معلومات نہیں ہیں۔ پاکستان میں سیلاب پربھارت کی جانب سے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق سوال پوچھنے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں تجارت کے حوالے سے مختلف بیانات دیکھے ہیں، جس میں اس وقت اس میں مزید اضافہ کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امداد دینے سے متعلق میرے پاس اس وقت معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.