انٹرنیشنل

بورس جانسن کی چھٹی، لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔ وزارت عظمی کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے

بورس جانسن کی چھٹی ، لِز ٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔ وزارت عظمی کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے، لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔ لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، انہوں نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چندہفتوں میں نمٹ لیں گی۔ لِز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ برطانیہ میں23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب نئی وزیر اعظم کو ڈائنگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.