انٹرنیشنل

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے’ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے کی شدت 6.6 نوٹ گئی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق زلزلے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوچکی ہے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.