انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی، راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا، سینکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں افراد زخمی

اسلامی ملک سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے: رپورٹ

پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی، راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا، سینکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں افراد زخمی ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ انٹرنیشنل میڈیا نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسلامی ملک سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 112 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سوڈان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 112 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 35ہزار کے قریب بھر مکمل تباہ ہو گئے، جبکہ 50 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سوڈان میں اس وقت سیاسی بحران بھی عروج پر ہے۔ طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے عمر البشیر کی عوامی احتجاج کے بعد معزولی سے اب تک مستحکم حکومت نہیں بن سکی ہے۔سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ وبا پھوٹ پڑی ہے اور سب سے زیادہ بچے اور خواتین بیمار پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.