انٹرنیشنل

چین میں زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

زلزلے کے نتیجے میں 259 افراد زخمی ہوئے جبکہ 26 افراد منگل کی رات تک لاپتہ تھے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے

چین میں زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ‘ مغربی صوبے سیچوان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صوبہ سیچوان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 259 افراد زخمی ہوئے جبکہ 26 افراد منگل کی رات تک لاپتہ تھے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کا بتانا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مرمت کرکے ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔ حالیہ زلزلے کو صوبے سیچوان میں 2017 کے بعد سے آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے متعدد عمارتیں تباہ کر دیں اور بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.