انٹرنیشنل

نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف، ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان

نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے 'امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا

امریکی ریاست نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا’ ہر طرف سنسنی پھیل گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیویارک میں گندے پانی کے نمونوں سے پولیو وائرس ملنے کے بعد گورنر نیویارک کیتھی ہوچل نے ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکا میں ایک دہائی کے بعد گذشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ انٹرنیشنل کے مطابق امریکا میں 2013 کے بعد پولیو وائرس کا شکار ایک ایسا نوجوان ہوا تھا جسے پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورت میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.