انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

نیٹو اتحادی ملک البانیہ میں مبینہ سائبر حملے، امریکا نے ایران پر مزید ایسی نئی پابندیاں لگا دیں کہ یورپ سمیت پوری دینا میں تھرتھرلی مچا دینے والی خبر آگئی

البانیہ میں سائبر حملے کے خلاف ایران کی وزارت سلامتی و خفیہ معلومات اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں لگائی ہیں

نیٹو اتحادی ملک البانیہ میں مبینہ سائبر حملے، امریکا نے ایران پر مزید ایسی نئی پابندیاں لگا دیں کہ یورپ سمیت پوری دینا میں تھرتھرلی مچا دینے والی خبر آگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ البانیہ میں سائبر حملے کے خلاف ایران کی وزارت سلامتی و خفیہ معلومات اور اس کے وزیر اسماعیل خطیب پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی پابندیاں بلیک لسٹ میں شامل افراد یا تنظیم کے امریکی خطے میں اثاثوں کو منجمد کرسکتی ہیں جبکہ امریکی شہری یا تنظیم کو ان افراد کے ساتھ کاروبار کرنے سے بھی روکتی ہیں۔ واضح رہے کہ البانیہ میں 15 جولائی کو حکومتی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا تھا، تحقیقات میں سائبر حملے میں ایرانی سائبر گروپوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس کے بعد البانیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں۔ امریکا کی نئی پابندیوں سے متعلق ایران کی جانب سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.