انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں مسلمانوں پر جارحیت جاری، بنارس میں گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر، مسلمان بھی سامنے آگئے

دیوتا کی مورتی کا یہ حصہ شیولنگ ہے اوراسی بنیاد پر انہوں نے مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگ لی ہے: ہندو پجاریوں کا دعویٰ

بھارت میں مسلمانوں پر جارحیت جاری، بنارس میں گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر، مسلمان بھی سامنے آگئے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک ہندو فریق نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ مذکورہ مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دی جائے، اس درخواست کی مسلمان فریق نے مخالفت کی اور درخواست خارج کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی اور اس کیلئے22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رواں برس مسجد کے احاطے سے مورتی کا ایک حصہ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ہندو پجاریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دیوتا کی مورتی کا یہ حصہ شیولنگ ہے اوراسی بنیاد پر انہوں نے مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.