انٹرنیشنل

امریکی صدر کا برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو ٹیلیفون، ملکہ کی وفات پر اظہار تعزیت

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ کی عظمت نے امریکا برطانیہ کے خصوصی تعلقات مزید گہرے کیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو ٹیلیفون کر کے ملکہ برطانیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ساتھ ساتھ ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے امریکی عوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ کی عظمت نے امریکا برطانیہ کے خصوصی تعلقات مزید گہرے کیے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.