انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امریکی کی پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر رضا مندی، مودی سرکار سمیت پورا بھارت چیخ اٹھا، امریکا کیخلاف احتجاج کیلئے میدان میں آگیا

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے

امریکی کی پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر رضا مندی، مودی سرکار سمیت پورا بھارت چیخ اٹھا، امریکا کیخلاف احتجاج کیلئے میدان میں آگیا ۔

انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ راج ناتھ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت خارجہ نے بھی امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے بھی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکا ملٹری پیکج دینے پر احتجاج کیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو F-16 طیاروں کی مرمت کے لیے سامان اور آلات فروخت کرنیکی منظوری دے دی ہے۔ پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرکے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.