انٹرنیشنل

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کانٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری گھروں وغیرہ سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کانٹی میں 7.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے معمولی جھٹکے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.