انٹرنیشنل

قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل

قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیئے

وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان کا نام 3 سال بعد پھر تبدیل کردیا گیا’ نئے قانون کے تحت صدر کی پہلی مدت7 سال ہوگی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اور دارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی پہلی مدت7 سال ہوگی۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام آستانہ واپس رکھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.