انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

خالصتان کے لئے ریفرنڈم کو روکنے کا معاملہ، بھارت کو ایک بار منہ کی کھانی پڑی، سکھ آنجہانی لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈر والا کا پوسٹر پھاڑنے پر کشیدگی، بھارتی نژاد گرفتار

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم آج جاری ہے

خالصتان کے لئے ریفرنڈم کو روکنے کا معاملہ، بھارت کو ایک بار منہ کی کھانی پڑی، سکھ آنجہانی لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈر والا کا پوسٹر پھاڑنے پر کشیدگی، بھارتی نژاد گرفتار کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم آج جاری ہے۔ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے سکھ کمیونٹی میں زبردست جوش وخروش ہے۔ سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھا۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔ دوسری جانب کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔ کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.