انٹرنیشنل

جاپان میں خطرناک طوفان کی وارننگ، لاکھوں لوگوں کو گھرچھوڑنے کی ہدایت

سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے

جاپان کے جنوب مغربی حصے سے سمندری طوفان نانماڈول کے ٹکرانے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے انتظامیہ نے 2 ملین لوگوں کو اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے کیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے پانچوے درجے کا طوفان قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث جاپان میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ائیرلائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.