انٹرنیشنل

لڑکے کو عشق کرنا مہنگا پڑ گیا، ماں جلاد بن گئی، عاشق پر مرچیں پھینک کر بے جا تشدد کر ڈالا

ویشال نامی لڑکا خاتون کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ 6 سال سے رابطے میں تھا 'لڑکا جب لڑکی سے ملنے پہنچا تو لڑکے کو لڑکی کے چھوٹے بھائی نے پکڑلیا

بھارت میں لڑکے کو عشق کرنا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کی ماں جلاد بن گئی اور اس نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر عاشق پر مرچیں پھینک کر اس کو بے جا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پونے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کے عاشق کو بیٹوں کے ساتھ مل کر شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر مرچیں پھینک دیں۔ بھارتی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر قتل کی کوشش کی دفعات کا مقدمہ دائر کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشال نامی لڑکا خاتون کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ 6 سال سے رابطے میں تھا 13 ستمبر کی رات لڑکا جب لڑکی سے ملنے پہنچا تو لڑکے کو لڑکی کے چھوٹے بھائی نے پکڑلیا اور بحث کے بعد لڑکی کی والدہ نے لڑکے پر مرچیں ڈال دیں۔ لال مرچوں کے حملے نے لڑکے کو لڑکی کے بھائیوں کے آگے لاچار کردیا جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے پر ڈنڈوں اور سلاخوں سے باآسانی حملہ کیا جس سے لڑکے کو سر پر سخت چوٹیں آئی پڑوسیوں کی جانب سے لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا جو کہ اب زیر علاج ہیں، پولیس نے لڑکی کی والدہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.