انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں ہر 4 سکینڈ بعد کتنے افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں؟ 200 سے زائد این جی اوز کے کھلے خط میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، یعنی ہر 4 سیکنڈ میں بھوک ایک شخص کی جان لے لیتی ہے

دنیا بھر میں ہر 4 سکینڈ بعد کتنے افراد بھوک کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں؟ 200 سے زائد این جی اوز کے کھلے خط میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق 200 سے زیادہ این جی اوز نے ایک کھلے خط میں انکشاف کرتے ہوئے بھوک کے بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 238این جی اوز بشمول آکسفیم اور سیو دی چلڈرن نے ایک کھلے خط کو جاری کیا۔ اس خط میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں 34 کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک دستیاب نہیں، اس تعداد میں 2019 سے دگنا اضافہ ہوا ہے۔

خط کے مطابق عالمی رہنماؤں کی جانب سے21 ویں صدی میں قحط سالی کے خاتمے کے وعدوں کے باوجود دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ افراد قحط سالی کی زد میں ہیں۔ این جی اوز کا کہنا تھا کہ روزانہ 19 ہزار 700 افراد بھوک کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، یعنی ہر 4 سیکنڈ میں بھوک ایک شخص کی جان لے لیتی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ زراعت اور کاشتکاری کے حوالے سے دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود ہم 21 ویں صدی میں قحط سالی کی بات کررہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔ خط کے مطابق یہ کسی ایک ملک یا براعظم کی بات نہیں اور بھوک کی کوئی ایک وجہ نہیں، یہ پوری انسانیت کے لیے ناانصافی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.