انٹرنیشنل

کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکہ، 4افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا' دھماکہ میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے جبکہ ابھی مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.