انٹرنیشنل

شام کے ساحل پر افسوسناک واقع، کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک

کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے شامل تھے

شام کے ساحل پر ایک افسوسناک واقع پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ باقی افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقع جمعرات کو پیش آیا،کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.