انٹرنیشنل

معروف مذہبی سکالر شیخ یوسف القرضاوی انتقال کر گئے

شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے، عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی

عالم اسلام کے معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے’ ان کی عمر 96 سال تھی اور ان کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علماء میں ہوتا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شیخ یوسف القرضاوی کی عمر 96 سال تھی، ان کا شمار عالم اسلام کے بااثر ترین علما میں ہوتا تھا۔ شیخ یوسف القرضاوی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ خودساختہ جلاوطنی میں دہائیوں سے قطر میں مقیم تھے، وہ عرب دنیا کی معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کے فکری رہنما سمجھے جاتے تھے۔ شیخ یوسف القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین بھی تھے، عرب دنیا میں انہیں غیر معمولی مقبولیت حاصل تھی، انہوں نے 50 سے زیادہ کتابیں تصنیف کیں، اسلامی قانون اور فقہ ان کا خاص موضوع تھا جب کہ وہ عالم اسلام میں جمہوری نظام کے بڑے حامی سمجھے جاتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.