انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں مودی حکومت کی اقلیتوں کی خلاف کارروائیاں جاری، حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر مسلم مذہبی گروپ پر لگائی 5 سال کی پابندی

مذہبی گروپ کے عسکریت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں،گروپ اور اس کے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں

بھارت میں مودی حکومت کی اقلیتوں کی خلاف کارروائیاں جاری، حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام لگا کر مسلم مذہبی گروپ پر لگائی 5 سال کی پابندی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذہبی گروپ کے عسکریت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں،گروپ اور اس کے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ حکومت نے مذہبی گروپ پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔ مذہبی گروپ کے خلاف گزشتہ روز ملک گیر کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد جبکہ گزشتہ ہفتے 100 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔ ناقدین نے نریندر مودی اور بی جے پی پر ملک میں مسلم گروپ کے خلاف امتیازی پالیسیوں کو فروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.