انٹرنیشنل

مہسا امینی کی موت کا معاملہ، ایرانی صدر نے تحقیقات کا حکم دیدیا

عوام کے جان و مال کی حفاظت ایران کی سرخ لکیر ہے، لوگوں کے جان و مال کی پامالی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی: ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کاکہنا ہے کہ مہسا امینی کی موت کے معاملے کی تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کو پورے میں ملک سراہا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مہسا امینی کے خاندان کو معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کا بتایا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ایران کی سرخ لکیر ہے، لوگوں کے جان و مال کی پامالی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی،کسی کو بھی ایرانی معاشرے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سالہ مہسا امینی کے اہل خانہ کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ترجیجی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مہسا امینی کے اہل خانہ نے تحقیقات کے حکم اور اظہار ہمدردی پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی سفارتخانے کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، وزیرداخلہ، پراسیکیوٹر اور محکمہ انصاف کے ساتھ ساتھ فرانزک میڈیسن آرگنائزیشن اور مجلس شورائے اسلامی کے تحت بھی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ غیرجابندارانہ اور آزادانہ تحقیقات کے لیے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔ جائے وقوع کی تحقیقات، سائنسی ٹیسٹ، میڈیکل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ حکام کو پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.