انٹرنیشنل

فیشن ویک کیلئے پیرس جانیوالی خاتون لٹ گئی، کتنے لاکھ ڈالر کے زیوارت سے محروم ہوئی؟ پتا چل گیا

پیرس میں فیشن ویک کے لئے جانے والی خاتون سے ڈاکو 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے' پولیس نے تفتیش شروع کر دی

پیرس میں فیشن ویک کیلئے جانے والی خاتون کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا، خاتون سے کتنے لاکھ ڈالر کے زیوارت سے محروم ہوگئی اس حوالہ سے تمام تفصیل سامنے آگئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون تاجر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے ٹیکسی میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔ متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے پیرس جانے والی سڑک پر ٹیکسی میں موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کا شیشہ توڑا اور سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سوٹ کیس میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات تھے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے سیاحوں پر ڈاکوں کی جانب سے لوٹ مار کرنے کے لیے ہٹ اینڈ رن کے طریقہ واردات کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.