انٹرنیشنل

سڈنی میں سالانہ بارشوں کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

سڈنی شہر میں رواں سال کے86 دنوں میں اب تک 2213 ملی میٹر(87 انچ)تک بارش ہوچکی ہے جو1950 کے بعد سب سے زیادہ ہے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سالانہ بارشوں کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڈنی میں کتنی ملی میٹر بارش ہوئی ؟ اس حوالہ سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں جمعرات کے روز ہونے والی بارش کے بعد شہر میں سالانہ بارشوں کا 72 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سڈنی شہر میں رواں سال کے86 دنوں کے دوران اب تک 2213 ملی میٹر(87 انچ)تک بارش ہوچکی ہے جو1950 میں 2194 ملی میٹر بارش کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز 5 گھنٹوں کے دوران سڈنی میں 58 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد حکام نے آسٹریلیا کے شمالی علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

موسمیات کے حکام کاکہنا ہیکہ آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی گزشتہ تین سال سے بارش برسانے والے سسٹم کے اندر ہے جس سے رواں سال کے اختتام تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔ اسٹیٹ ایمرجنسی سروس منسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں علم ہے کہ ہمارے ڈیم اور دریا مکمل طور پربھرے ہوئے ہیں، اس لیے اب کم بارش بھی سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے، کسی بھی صورت میں اضافی بارش زبردست سیلابی صورتحال کی وجہ ہوگی۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال اب تک خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.