انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

کووڈ 19کی وباء اور یوکرین جنگ کے باعث کتنے افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے؟ عالمی بینک کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی

2020ء میں 7 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے جو 1990ء کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے: عالمی بینک کی حیران کن رپورٹ

کووڈ 19کی وباء اور یوکرین جنگ کے باعث کتنے افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے؟ عالمی بینک کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ایک رپورٹ میں بتاتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ 2030ء تک دنیا سے انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف اب حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں 7 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہوئے جو 1990ء کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ اقتصادی رجحانات کو مدنظر رکھا جائے تو اس دہائی کے اختتام تک57 کروڑ افراد (7 فیصد عالمی آبادی)غربت کی نچلی لکیر میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ مہنگائی، کرنسیوں کی قدر میں کمی اور دیگر مسائل کے باعث انتہائی غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی پالیسیوں کے ذریعے عالمی سرمائے کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی لائی جانی چاہیے۔ یہ پہلی رپورٹ ہے جس میں عالمی بینک نے عالمی سطح پر انتہائی غربت کے ڈیٹا کو فراہم کیا ہے۔ عالمی بینک نے 2.15 ڈالر روزانہ سے کم آمدنی والے افراد کو بہت زیادہ غریب قرار دیا۔ غربت اور عدم مساوات سے مقابلے کے لیے عالمی بینک نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر باہمی تعاون کو یقینی بنائیں، وسیع سبسڈی کو ختم کیا جائے جبکہ طویل المعیاد ترقیاتی اہداف پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.