انٹرنیشنل

ٹی وی اور موبائل فونز کے زیادہ استعمال سے چھٹکارا حاصل کرنے کا حل نکال لیا گیا

جب ولیج کونسل کی جانب سے دوبارہ رات 8.30 بجے سائرن بجایا جاتا ہے تو اس کے بعد گاؤں والے ٹی وی اور موبائل استعمال کرسکتے ہیں

بھارت کے ایک گاؤں نے ٹی وی اورموبائل فونز کے زیادہ استعمال سے چھٹکارا حاصل کرنے کا حل نکال لیا ہے جس کے سامنے آنے پر سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سانگلی کے وڈگاں میں روزانہ شام7 بجے سائرن کی آواز آتی ہے جو رہائشیوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ ٹی وی اور موبائل فون کا استعمال بند کر دیں۔ رپورٹس کے مطابق جب ولیج کونسل کی جانب سے دوبارہ رات 8.30 بجے سائرن بجایا جاتا ہے تو اس کے بعد گاؤں والے ٹی وی اور موبائل استعمال کرسکتے ہیں۔کچھ گھنٹوں کے لیے گاں والوں کو ٹی وی اور موبائل سے دور رکھنے کا فیصلہ اس لیے کیاگیا ہے کہ تاکہ وہ آپس میں بات چیت کرسکیں۔

ولیج کونسل کے صدر وجے کا کہنا ہے کہ موبائل اور ٹی وی کی عادت سے پیچھاچھڑانے کا یہ فیصلہ رواں سال یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران جب آن لائن کلاسز تعلیم کا واحد ذریعہ بن گئیں تو بچے زیادہ تر اپنا وقت موبائل اسکرینوں پر گزارنے لگے اب جبکہ بچے اسکولوں میں واپس جا چکے ہیں اس لیے ان کا اسکرین ٹائم کم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل اور ٹی وی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بچے اور بڑے ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے تھے کیونکہ بچے اسکول کے بعد یا تو کھیلنے چلے جاتے یا پھرموبائل استعمال کرنے لگتے تھے جبکہ گھر کے بڑے بھی ٹی وی دیکھنے میں اپنا زیادہ وقت گزارتے تھے۔ دوسری جانب گاں کی ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں بچوں کی نگرانی میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہوپاتا کہ وہ ٹی وی دیکھ رہے یا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم گاؤں کے نئے قانون کے بعد میں آرام سے باورچی خانے میں کام کرتی ہوں تو شوہر بچوں کے ہوم ورک میں آسانی سے مدد کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شروعات میں یہ قانون نافذ کرنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم پھر حکام کو گھر ،گھر جانا پڑا اور لوگوں کی رہنمائی کرنا پڑی۔ گاؤں میں تقریبا 3 ہزار افراد رہتے ہیں جو زیادہ تر کسان اور فیکٹری مزدور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.