انٹرنیشنل

بدعنوانی کا الزام، آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے

میانمارکی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی ان کو الگ الگ مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں،معزول رہنما کی جیل کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.