انٹرنیشنل

بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

'اختلاف رائے' کے پیش نظر عدالت نے معاملے کو بھارتی چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت دے دی گئی

بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور ایک منقسم فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر منقسم فیصلہ سنایا ہے، ‘اختلاف رائے’ کے پیش نظر عدالت نے معاملے کو بھارتی چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا۔ بینچ کے دوسرے جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے ان کو سماعت کے لیے منظور کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کرنا ٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی۔ مسلمان درخواست گزاروں کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ بینچ کا اختلافی فیصلہ ان کے لیے ‘نیم فتح’ ہے۔

خیال رہے کہ ریاست کرناٹک جہاں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت ہے، مقامی حکومت نے رواں سال 5 فروری کو حکم جاری کیا تھا کہ تمام اسکول اورکالج انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گیے ڈریس کوڈ پرعمل کریں جس میں حجاب اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔ فیصلے کے بعد ریاست کے کچھ تعلیمی اداروں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روکا جس کے خلاف طلبہ اور ان کے والدین نے احتجاج کیا جب کہ ملک کے نامور اداکاروں نے بھی اس کے خلاف آواز اٹھائی، طالبات کی جانب سے حکومتی فیصلے کو کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے مسلم طالبات کی طرف سیکالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں کو خارج کر دیا اور تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدیکا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ بعدازاں مسلم طالبات نے حجاب لینے پرپابندی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر آج منقسم فیصلہ سنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.