انٹرنیشنل

ایرانی مظاہروں میں کتنے بچے جاں بحق ہوئے تھے؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا

ایران میں گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران تقریبا 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے ان میں کچھ بچوں کی عمریں 11 سال تک ہیں

ایران میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کتنے بچے جاں بحق ہوئے تھے ؟ اس حوالہ سے ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے پر سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ مظاہروں کے دوران تقریبا 2 درجن بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون میں جاں بحق ہونے والے کچھ بچوں کی عمریں 11 سال تک ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر کے آخری 10 دنوں میں ایران میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 23 بچے جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 20 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر پر مہساامینی کو 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی۔ ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.