انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کی شامت آگئی، ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق منظور کیا ایسا نیا قانون کہ سب حیران و دنگ رہ جائیں گے

نئے قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ''غلط معلومات'' پھیلانے پر3 برس تک قید ہوسکتی ہے

سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کی شامت آگئی، ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق منظور کیا ایسا نیا قانون کہ سب حیران و دنگ رہ جائیں گے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو ‘غلط معلومات’ پھیلانے پر3 برس تک قید ہوسکتی ہے۔ قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘جو لوگ خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے’ کے مقصد سے ترکیہ کی سکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹے الزامات کو روکنے کیلئے قوانین کی ضرورت ہے۔اب بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ،یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.