انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

امرکی صدر جوبائیڈن کی پاکستان کے خلاف گھنائونی چال بے نقاب، ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے کر پاکستان کو خطرناک ترین ممالک قرار دے دیا

پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک 'پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے

امرکی صدر جوبائیڈن کی پاکستان کے خلاف گھنائونی چال بے نقاب، ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے کر پاکستان کو خطرناک ترین ممالک قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا ہے، اتنا وقت شاید ہی کسی نے دنیا میں کسی سربراہ مملکت کے ساتھ گزارا ہو، میں نے ان کے ساتھ گزشتہ دس برسوں میں 78 گھنٹے گزارے جن میں سے 68 گھنٹے اکیلے میں تھے کیوں کہ باراک اوباما جانتے تھے کہ وہ کسی نائب صدر کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے اس لیے انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی تھی۔چند روز قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو بھی سخت نتائج کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.