انٹرنیشنل

تربیتی پرواز کا طیارہ زمین پر گر کر تباہ، خاتون انسٹرکٹر ہلاک

پرواز کے دوران تربیتی پائلٹ نے طیارے کو ایک خطرناک زاویے پر بہت تیز موڑ اجس سے سنگل انجن والے سیسنا طیارے کا انجن بند ہوگیا

امریکی ریاست ورجینیا میں تربیتی پرواز کے دوران زیر تربیت پائلٹ کی غلطی سے سیسنا طیارہ کھائی میں گر کر تباہ، خاتون انسٹرکٹر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران تربیتی پائلٹ نے طیارے کو ایک خطرناک زاویے پر بہت تیز موڑ دیا جس سے سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے کا انجن بند ہوگیا اور طیارہ تقریبا 100 فٹ کی بلندی سے نیو جرسی کے نیوپورٹ ولیمزبرگ ہوائی اڈے پر ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں 18 سالہ زیر تربیت پائلٹ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے، لجنگ مین کا تعلق سویڈن سے ہے جس نے کمرشل پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا اور اس سال کے شروع میں اپنا فلائٹ انسٹرکٹر لائسنس حاصل کرنے سے پہلے ورجینیا کی ہیمپٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے مارچ 2021 میں اپنا لائسنس حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.