انٹرنیشنل

افغان طالبان نے امریکا کو ایسی یقین دہانی کروا دی کہ دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا

افغان طالبان دوسروں کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی افغان سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے

افغان طالبان نے امریکا کو ایسی یقین دہانی کروا دی کہ دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا ، افغان طالبان نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے اعلی سطحی وفد نے قطری دارالحکومت دوحہ میں گذشتہ دنوں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔ ملاقاتوں میں افغان حکومت کی نمائندگی اسلامی امارت افغانستان کے انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق سمیت جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس نے کی، جب کہ امریکی وفد میں سی آئی اے سمیت وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شامل تھے۔ ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو واضح کیا کہ اسلامی امارت دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی۔ ملاقات میں طالبان حکام نے بتایا کہ افغان طالبان نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے، طالبان حکام نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ امریکی اتحاد کا حصہ نہ بھی ہو۔ افغان ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.