انٹرنیشنل

بھارت میں دلچسپ واقعہ، ٹافیاں چھپانے پر 3سالہ بچہ ماں کی شکایت درج کروانے تھانہ پہنچ گیا

ماں میری ٹافیاں چرالیتی ہیں اور مجھے مارتی بھی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کریں: بچہ کی تھانہ پہنچ کر پولیس آفیسر کو ماں کیخلاف شکایت

بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ٹافیاں چھپانے پر 3 سال کا بچہ ماں کی شکایت درج کروانے کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 3 سال بچہ ماں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ میڈیا کے مطابق والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر بچہ خاتون پولیس آفیسر کو شکایت لگاتے ہوئے کہتا ہے کہ ماں میری ٹافیاں چرالیتی ہیں اور مجھے مارتی بھی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کریں۔پولیس اسٹیشن میں موجود خاتون سب انسپکٹر بچے کی معصومیت دیکھتے ہوئے کاغذ پر شکایت بھی درج کرتی ہیں تاکہ وہ خوش ہوجائے۔ میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بچے سے ویڈیو کال پر بات کی اور دیوالی کے تہوار پر اسے چاکلیٹ اور ایک سائیکل بھیجنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.