انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں: لزٹرس

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ، انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا اس حوالہ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔ لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔ خیال رہے کہ لز ٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہیں، انہیں وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی صرف 45 روز ہی ہوئے تھے۔ لز ٹرس سے قبل 1827 میں جارج کننگ محض 119 روز تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.