انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سوڈان میں دو قبائل کے درمیان نسلی فسادات شدت اختیار کر گئے، مختلف جھڑپوں میں کتنے افراد ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

سوڈان میں دو قبائل کے درمیان نسلی فسادات میں مختلف جھڑپوں کے دوران 150 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

سوڈان میں دو قبائل کے درمیان نسلی فسادات شدت اختیار کر گئے، مختلف جھڑپوں میں کتنے افراد ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین کے تنازع سے شروع ہونے والے لسانی فسادات بدھ کی دوپہر کو صوبائی دارالحکومت دمازین میں دو مقامی قبیلوں کے افراد کے درمیان شروع ہوئے، جو تیزی سے دیگر علاقوں اور قبائلی دیہاتوں تک پھیل گئے۔جس کے نتیجے میں 150 افراد جان سے گئے۔ مقامی امدادی کمیشن کے سربراہ رمضان یسن کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں، جبکہ فسادات میں سیکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو گولیاں ماری گئی یا اعضا کاٹ دئیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صوبے کا سب سے بڑا قبیلہ ہوسا کی جانب سے خودمختار نظام حکومت کے اعلان پر مختلف قبائل نے مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.