انٹرنیشنل

بھارت نے سرچ انجن کمپنی گوگل کو اتنا بڑا دھچکا دے دیا کہ سب سوچ میں پڑ گئے

بھارت نے اپنی اینڈرائیڈ ایپس کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے مبینہ اقدامات پر گوگل پر 16کروڑ 19 لاکھ ڈالرزکا جرمانہ عائد کردیا ہے

بھارت نے متعدد مارکیٹوں میں اپنی اینڈرائیڈ ایپس کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے مبینہ اقدامات پر گوگل کو اتنا بڑا دھچکا دے دیا کہ سب سوچ میں پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سرچ انجن کمپنی کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ بھارت کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور ایک دہائی کے دوران وہاں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے ساڑھے 3 سال کی تحقیقات کے بعد 20 اکتوبر کو گوگل کو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سی سی آئی نے کہا کہ گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔ مسابقتی کمیشن نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم بھی دیا۔ دوسری جانب 21 اکتوبر کو گوگل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ بھارتی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ گوگل کے ایک ترجمان کے مطابق اینڈرائیڈ سے ہر ایک کے لیے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور یہ آپریٹنگ سسٹم بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کامیاب کاروباری اداروں کی معاونت کررہا ہے۔ گوگل کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد اس حوالے سے اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.