انٹرنیشنل

سعودی عرب نے وزٹ ویزہ پر جانیوالے افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے وزٹ ویزہ پر جانے والے کو بڑی خوشخبری سنا دی ‘ حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔ قبل ازیں سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.