انٹرنیشنل

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، مزید 6 فلسطینی شہید ،19 زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسزکے مظالم کے خلاف احتجاج کیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تقریبا 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج نابلس شہر میں چھاپے مارے جس کے دوران فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں میں فریڈم فائٹر ودیع الحوح بھی شامل ہیں، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسزکے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسرائیلی فورسز نے اس کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کے نئے اتحاد عرین الاسود کو نشانہ بنانا قرار دیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہناہے نابلس میں فلسطینی گروپ عرین الاسود کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.