انٹرنیشنل

بھارتی عدالت نے خاتون وکلاء پر سنسنی مچا دینے والی پابندی لگا دی

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے دوران سماعت خواتین وکلا کو زلفیں سنوارنے سے منع کردیا

بھارتی عدالت نے خاتون وکلاء پر سنسنی مچا دینے والی پابندی لگا دی اور پابندی کا نوٹس بھی چسپاں کر دیا جس کے بعد خواتین وکلاء سوچ میں پڑ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے 20 اکتوبر کو نوٹس چسپاں کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے عدالت میں دوران سماعت خواتین وکلا بال سنوارتی ہیں اور اس عمل سے عدالتی کام میں خلل پڑتا ہے لہذا اس عمل سے گریز کیا جائے۔ عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کی تصویر بھارت کی سینیئر وکیل اندرا جے سنگھ نے ٹوئٹ کی جس کے بعد عدالتی نوٹس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی گئی۔ ضلعی عدالت کے رجسٹرار نے تنقید کے بعد نوٹس واپس لے لیا ہے اور اندرا جے سنگھ نے بھی نوٹس واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.