انٹرنیشنل

بھارت میں انوکھا واقعہ، مذاق مذاق میں خاتون کی خودکشی، شوہر ویڈیو بناتا رہا

شوہر نے خاتون کی ویڈیو سسرال بھیجی اور بیٹی کی خودکشی کا بتایا جس پر لڑکی کے گھر والے پہنچے تو لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پڑی تھی

بھارت کے شہر کانپور میں انوکھا واقعہ سامنے آیا جس میں مذاق مذاق میں خاتون نے خود کشی کر لی جبکہ شوہر پاس کھڑا ہوا کر ویڈیو بناتا رہا اور پھر یہ ویڈیو سسرال بھیج دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انڈین ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنجیو گپتا نامی شخص اہلیہ شوبیتا کو خودکشی سے روکنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوہر نے خاتون کی ویڈیو سسرال بھیجی اور بیٹی کی خودکشی کا بتایا جس پر لڑکی کے گھر والے پہنچے تو لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پڑی تھی۔ لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور لڑکی کے گھر والوں نے سسرال پر جہیز نہ دینے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس نے بتایا کہ واقعے سے قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی اور اس دوران اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن پھر واپس اتر گئی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر میں نے سسرال بھیج دی تھی جس پر پھر لڑائی ہوئی اور پھر اس نے کمرے میں جاکر پھندا لگا لیا لیکن میں سمجھا مذاق کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.