انٹرنیشنل

بھارت میں انوکھا واقعہ، شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر لڑائی، ایک نوجوان ہلاک ، 5 افراد زخمی

لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کر گیا

بھارت میں ایک اور انوکھا واقعہ پیش آیاجس میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شادی کے دوران رس گلے پر لڑائی کا واقعہ آگرہ کے محلہ شیخاں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا جسے انتہائی شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق لڑائی کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.